بلومبرگ ایجنسی نے 2019 کے دوران دنیا کے500 امیر ترین افراد کی فہرست میں چار سعودیوں کو بھی شامل کیا ہے۔
الوطن اخبار کے مطابق چارسعودی سرمایہ کاروں کی دولت 35.13ارب ڈالریعنی 131.7ارب ریال بتائی گئی ہے۔
شہزادہ الولید بن طلال سعودی عرب کے امیر ترین شخص ہیں۔ ان کی دولت کا تخمینہ 13.9ارب ڈالر لگایاگیا ہے۔ سعودی عرب کے دوسرے امیر ترین شخص محمد العمودی ہیں جن کی دولت کا اندازہ 8.65ارب ڈالر کے لگ بھگ ہے۔
سعودی عرب کی تیسری مالدار ترین شخصیت محمد عیسیٰ الجابر کی ہے ان کے پاس 7.19ار ب ڈالر بتائے گئے ہیں۔ سعودی عرب کے چوتھے مالدار ترین شخص سلطان بن محمد بن سعود الکبیر ہیں۔ ان دولت کا اندازہ 5.39ارب ڈالر ہے۔