Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مراکش: ہیلتھ ایمرجنسی میں دس فروری تک توسیع

حکومت کووڈ 19 کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کی کوشش کررہی ہے- (فوٹو مبتدا)
مراکش  نے ملک میں ہیلتھ ایمرجنسی میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی- دس فروری  2021 تک نافذ رہے گی-
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مراکشی حکومت نئے کورونا وائرس کووڈ 19 کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کی سرتوڑ کوشش کررہی ہے- اسی حوالے سے ملک بھر میں دس فروری تک ہیلتھ ایمرجنسی لگائی جارہی ہے-

وبائی حالات سے نمٹنے کے لیے مناسب اقدامات کیے ہیں- (فوٹو عاجل)

وزیر داخلہ کو وبائی حالات سے نمٹنے کے لیے پورے ملک میں مناسب اقدامات کے اختیارات دیئے گئے ہیں-
مراکشی حکومت نے صوبوں کے گورنروں اور کمشنر کو صحت عامہ کے تحفظ کے لیے درکار تمام ضروری تدابیر کے اختیار بھی تفویض کردیے-
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
 

شیئر: