Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مراکش: ایک دن میں کورونا کے 2663 نئے مریض، 30 ہلاک

’ملک میں کورونا کے شکار افراد کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 31 ہزار 228 ہوگئی ہے‘ ( فوٹو: میڈل ایسٹ)
مراکش میں کورونا کے مریضوں کی روزانہ تعداد میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے۔
مراکشی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2663 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’نئے مریضوں کے بعد ملک میں کورونا کے شکار افراد کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 31 ہزار 228 ہوگئی ہے‘۔
’گزشتہ ایک دن کے دوران 30 افراد ہلاک ہوئے ہیں، ہلاک شدگان کی کل تعداد 2293 ہوگئی ہے‘۔
وزارت نے بتایا ہے کہ ’کورونا سے شفایابی حاصل کرنے والے مریضوں کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے‘۔
’اب تک ایک لاکھ 8 ہزار 687 افراد شفایاب ہوئے ہیں جبکہ ملک کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 20 ہزار 248 ہے‘۔
واضح رہے کہ مراکش میں کورونا بحران کے بعد معمولات زندگی بحال کی گئی تھی جبکہ سکول کھول دیئے گیے تھے۔
وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا رہا تو چند شہروں میں حفاظتی تدابیر کے باعث جزوی لاک ڈاؤن کیا جاسکتا ہے‘۔

 

باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: