بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مسلسل چھ ماہ تک دو ارب ڈالر سے زائد ترسیلات بھیج کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ترسیلات زر بھیجنے والوں میں سب سے آگے جبکہ متحدہ عرب امارات میں رہنے وال پاکستانی دوسرے نمبر پر رہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ترسیلات زر سے متعلق ماہانہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ یعنی دسمبر 2020 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے دو ارب 40 کروڑ ڈالر ترسیلات بھیجیں۔ یہ مسلسل چھٹا مہینہ ہے کہ ترسیلات زر کی مجموعی تعداد دو ارب ڈالر ماہانہ سے زائد رہی۔
مزید پڑھیں
-
تارکین وطن کے ترسیل زر میں مسلسل کمی کیوں؟
Node ID: 455971
-
تارکین کی ترسیل زر میں 18 فیصد اضافہ
Node ID: 489116
-
اوور سیز پاکستانیوں کی بھیجی گئی رقُوم میں ریکارڈ اضافہ
Node ID: 499276
بیرون ملک مقیم مالی سال 2020-21 کے پہلے چھ ماہ میں مجموعی طور پر 14 ارب 20 کروڑ ڈالر سے زائد ترسیلات بھیجے۔ سال 2019 میں اسی عرصہ میں ترسیلات زر 11 ارب 37 کروڑ تھی۔
سٹیٹ بینک کے مطابق ان چھ ماہ میں خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے ایک ارب 61 کروڑ ڈال پاکستان بھیجے۔ جن میں سے سعودی عرب سے تین ارب 95 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے گئے۔
دسمبر 2020 میں بھی سعودی عرب سے چھ کروڑ 24 لاکھ ڈالر جب کہ متحدہ عرب امارات سے پانچ کروڑ 11 لاکھ ڈالر پاکستان بھیجے گئے۔ دسمبر 2019 کے مقابلے میں اس اضافے کی شرح بالترتیب 24 اور 18 فیصد رہا۔
I want to thank our overseas Pakistanis for yet another record-breaking month of remittances in Dec: $2.4 bn. MashaAllah, 1st time in Pakistan remittances have been above $2 bn for 6 consecutive months. Total for 6 months of this fiscal year $14.2 bn - a 24.9% growth over last yr
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 8, 2021