سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائی گئی ترسیلات زر 23 ارب ڈالر سے بھی تجاوز کر گئی ہیں۔
کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمیشن کے تحت ہونے والے ’روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس‘ کے موضوع پر ویبنار میں شریک سٹیٹ بینک کے حکام نے بتایا کہ پچھلے دس سال میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائی گئی ترسیلات زر کی شرح میں 10.10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
’2010 میں بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے 9 ارب 60 کروڑ ڈالر ترسیلات زر تھیں، جبکہ 2019 میں ترسیلات زر 22 ارب 50 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئی تھیں۔ 2020 میں 23 ارب ڈالر سے بھی تجاوز کر گئی ہیں۔'
مزید پڑھیں
-
’باہر بیٹھ کر احساس ہوتا ہے ملک کتنا اہم ہے‘Node ID: 504266
-
اوورسیز پاکستانی، کن شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع؟Node ID: 504376
-
بیرون ملک ملازمت: اب بینک اکاؤنٹ کھولنا لازمی ہوگاNode ID: 504801