پچھلے چوبیس گھنٹے میں ایک لاکھ 66 ہزار435 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔(فوٹو اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز کی تعداد بڑھنے لگی۔ پچھلے چوبیس گھنٹے میں دو ہزار 950 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
جاری کردہ اعداد و شماار کےمطابق متاثرین کی تعداد دو لاکھ 24 ہزار 704 ہو چکی ہے۔
امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام نے وزارت صحت و تحفظ کے حوالے سے بتایا کہ پچھلے چوبیس گھنٹے میں ایک لاکھ 66 ہزار435 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔
اعداد وشمار کے مطابق جمعہ آٹھ جنوری کو پچھلے چوبیس گھنٹے میں دو ہزار 218 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ شفا پانے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر دو لاکھ ایک ہزار 396 ہوچکی ہے۔
امارات میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے تین افراد ہلاک ہوئے۔ مرنے والوں کی تعداد 697 ہو گئی ہے۔
وزارت صحت نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کی پابندی پر عمل کیا جائے۔