Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں 17 جنوری سے سکول کھولنے کا فیصلہ

جائزے میں امارات کے تمام علاقوں سے 48 ہزار 637 افراد نے حصہ لیا- (فوٹو الامارات الیوم)
اماراتی وزارت تعلیم و تربیت نے کہا ہے کہ 17 جنوری 2021 سے سکولوں کے دروازے طلبہ کے لیے کھول دیے جائیں گے- فروری کے تیسرے ہفتے تک تمام سکول طلبہ و اساتذہ کی موجودگی میں پوری طرح سے بحال ہو جائیں گے۔
الامارات الیوم کے مطابق وزارت تعلیم نے سکولوں میں طلبہ کی واپسی کا لائحہ عمل جاری کر دیا- تیسری جماعت تک کے طلبہ فروری کے تیسرے ہفتے میں سکول میں حاضری دیں گے- فروری کے پہلے ہفتے میں ساتویں اور آٹھویں جماعتوں کے طلبہ سکول پہنچنے لگیں گے-

36 فیصد والدین نے آن لائن تعلیم کے حوالے سے رائے دی- (فوٹو گلف نیوز)

وزارت تعلیم نے رائے عامہ کے جائزے کے نتائج جاری کر دیے- جائزہ سکول شروع کرنے سے قبل لیا گیا ہے- 48 فیصد والدین نے خواہش ظاہر کی کہ طلبہ سکول پہنچ کر تعلیم حاصل کریں- 36 فیصد نے آن لائن تعلیم کا رجحان ظاہر کیا جبکہ 16 فیصد نے ہائبرڈ تعلیم کا انتخاب کیا-
رائے عامہ کے جائزے میں امارات کے تمام علاقوں سے 48 ہزار 637 افراد نے حصہ لیا-
وزارت تعلیم نے تاکید کی ہے کہ سکولوں کے عملے طلبہ و طالبات کو نئے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مقرر تمام تدابیر کی پابندی کرنا ہوگی-
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: