السعودیہ کی قطر کےلیے پروازیں کب شروع ہوں گی؟
السعودیہ نے براہ راست پروازوں کا شیڈول جاری نہیں کیا ہے۔ ( فوٹو عاجل)
سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے ابھی قطر اور مملکت کے درمیان براہ راست پروازوں کا شیڈول جاری نہیں کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق السعودیہ سے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر استفسار کیا گیا تھا کہ السعودیہ، قطر کے لیے اپنی پروازیں کب سے شروع کرے گی۔
السعودیہ نے جواب میں کہا کہ ابھی قطر اور مملکت کے درمیان براہ راست پروازیں شروع نہیں ہوئی ہیں۔ جیسے ہی پروازیں شروع کرنے کے انتظامات ہوں گےاعلان کردیا جائے گا۔
یاد رہے کہ سعودی وزیر خارجہ نے مملکت کے تاریخی شہر العلا میں 41 ویں خلیجی سربراہ اجلاس میں ہونے والے فیصلوں اور العلا اعلامیے کے حوالے سے کہا تھا کہ سعودی عرب نے قطر کے ساتھ بری، بحری اور فضائی سرحدیں کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کا بھی فیصلہ ہوچکا ہے۔