Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ڈی ایم کے ساتھ مل کر ضمنی الیکشن لڑیں گے: احسن اقبال

احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان فارن فنڈنگ کیس کا این آر او لے کر بیٹھی ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے کہا ہے مسلم لیگ ن آنے والے ضمنی انتخابات میں سندھ میں پیپلز پارٹی کی نشستوں پر امیدوار کھڑا نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ماڈل ٹاؤن میں ن لیگ کی مرکزی پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان کے مطابق ن لیگ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جماعتوں کے ساتھ مل کر ضمنی انتخابات میں حصہ لے گی۔
 
احسن اقبال نے کہا کہ امید ہے پی ڈی ایم کی جماعتیں ن لیگ کی جیتی ہوئی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں مکمل ساتھ دیں گی۔
احسن اقبال نے سانحہ مچھ میں ہزارہ برادری کی جانب سے وزیر اعظم کی دورہ کوٹئہ سے متعلق مطالبے کے بارے میں کہا کہ قوم نے دیکھ لیا عمران خان سنگ دل بھی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ماضی مٰیں اسی طرح کا ایک واقعہ پیش آیا جب وہ وزیر داخلہ تھے۔ ’تب بھی ہزارہ برادری نے آرمی چیف کی آمد تک بھوک ہڑتال کی تھی اور آرمی چیف نے ان کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے دورہ کیا۔‘
احسن اقبال کاکہنا تھا کہ عمران خان اور ان کی جماعت فارن فنڈنگ کیس کا این آر او لے کر بیٹھی ہے۔ ’لندن پلان فارن فنڈنگ سے ہوا، بھارتی اور اسرائیلی فنڈنگ سے ملک میں بد امنی پیدا کرتے رہے۔‘

شیئر: