Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں موبائل سم کا کاروبار، آٹھ غیرملکی گرفتار 

گرفتار ہونے والوں میں ایک بنگلہ دیشی اور سات انڈین ہیں۔ ( فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے موبائل سم کا کاروبار کرنے والے آٹھ غیرملکیوں کو گرفتار کیا ہے، ان میں سے ایک بنگلہ دیشی اور سات انڈین ہیں۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے سنیپ چیٹ کے اپنے سرکاری اکاؤنٹ پر بیان میں کہا کہ’ ملزمان غیر قانونی طور پر موبائل سم کا کاروبار کررہے تھے‘۔

ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔(فوٹو عاجل)

’سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کی لاعلمی میں ان کے شناختی کارڈ پر سم جاری کررہے تھے‘۔ 
وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ ان غیرملکیوں کے قبضے سے 3224 موبائل سم، 6 فنگر پرنٹ ریڈرز، تین لیپ ٹاپ، 16 موبائل سیٹس اور 8 موبائل چارجر اور 4060 سعودی ریال برآمد ہوئے ہیں۔ 
بیان میں کہا گیا کہ ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔ جلد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا جائے گا۔

شیئر: