ماہر موسمیات عبد العزیز الحصینی نے مزید بتایا کہ ’شہری آبادی سے باہر علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا جس میں درجہ حرارت منفی تک پہنچنے کا امکان ہے۔‘
دوسری طرف محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج پیر کو بھی مدینہ منورہ ریجن میں مطلع غبار آلود رہے گا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ مدینہ منورہ شہر کے علاوہ الحناکیہ، المہد، بدر، خیبر اور ینبع میں شام پانچ بجے تک گرد و غبار ہوگا۔
محکمے نے توقع ظاہر کی ہے کہ مکہ مکرمہ، جازان، عسیر اور الباحہ میں بھی اسی طرح کی مگر کم شدت کی کیفیت ہوگی۔
محکمے نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ ریجن کے اللیث، القنفذہ اور بحرہ میں آج پیر اور کل منگل کو بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مدینہ منورہ میں شام 5 بجے تک گرد رہے گی ( فوٹو: ٹوئٹر)
محکمے کے مطابق بحیرہ احمر میں 18 سے 45 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار کی جنوب مشرقی ہوا چلے گی جس میں ایک سے دو میٹر اونچی موجیں اٹھیں گی۔
محکمے نے بتایا کہ خلیج عربی میں 15 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کی شمالی ہوا چلے گی جس میں ایک سے ڈیڑھ میٹر اونچی موجیں اٹھیں گی۔