دوحہ سے ریاض کے لیے روزانہ ایک پرواز چلائی جائے گی۔ (فوٹو ٹوئٹر)
قطر کی پہلی پرواز سعودی دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی ہے۔ ریاض سے السعودیہ کی پہلی پرواز دوحہ کے لیے روانہ ہوگئی۔
الاخباریہ کے مطابق سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) دوحہ قطر کے لیے ہفتے میں 7 پروازیں چلائے گی۔ یہ پروازیں ریاض اور جدہ سے دوحہ مسافر لے جائیں گی اور وہاں سے مسافر مملکت لائیں گی۔
اخبار 24 کے مطابق دوحہ سے ریاض آنے والی پرواز پر دوحہ میں مسافر اس وقت خوش نظر آئے جب وہ دوحہ ایئرپورٹ پر امیگریشن کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد طیارے پر سوار ہوئے۔ القطریہ نے اس موقع پر مسافروں کی تصاویر اپنی ویب سائٹ پر شیئر کی ہیں۔
القطریہ نے بیان جاری کرکے کہا ہے کہ وہ دوحہ سے ریاض کے لیے روزانہ ایک پرواز چلائے گی۔ جدہ اور دمام کے لیے بھی پروازیں جلد بحال کی جا رہی ہیں۔