Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکیوں کے سعودی عرب سے قطر جانے کے کیا ضوابط ہیں؟

’قطر پہنچنے سے پہلے ہوٹل بک کرنا ہوگا اور ملک میں داخل ہونے کے دو گھنٹے کے اندر ہوٹل میں 7 دن رہنا ہوگا‘ (فوٹو: سبق)
سعودی عرب اور قطر کے درمیان سرحدیں کھولنے کے بعد دونوں ملکوں کے شہریوں پر سفر کی پابندی ختم ہو چکی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی بھی اب قطر جا سکتے ہیں۔
قطری حکام نے کہاہے کہ ’سعویوں سمیت جی سی سی ممالک کے شہری اپنے پاسپورٹ پر قطر آ سکتے ہیں‘۔
’سعودی شہریوں کے لیے ابشر ویب سائٹ سے اجازت نامہ لینا ہو گا جبکہ غیر ملکیوں کو قطر جانے کے لیے خروج و عودہ ( ایگزٹ ری انٹری) ویزہ درکار ہو گا‘۔
’سعودی عرب سے قطر جانے والے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو سفر سے 72 گھنٹہ پہلے پی سی آر کرنا ہو گا‘۔
’قطر پہنچنے سے  پہلے ’ڈیسکور قطر‘ ایپ پر پیشگی ہوٹل بک کرنا ہو گا اور ملک میں داخل ہونے کے دو گھنٹے کے اندر ہوٹل میں 7 دن رہنا ہو گا‘۔

شیئر: