Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں ملاوٹی زمزم فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

ریاض میونسپلٹی نے ملاوٹی زمزم فروخت کرنے والے غیر ملکی گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔
 سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’کارروائی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون کی گئی ہے‘۔
’اطلاع ملی تھی کہ ریاض کے ایک علاقے میں واقع مکان میں کچھ غیر ملکیوں نے زمزم کی بوتلوں کا گودام بنا رکھا ہے جہاں سے وہ شہر کے مختلف علاقوں میں فروخت کرتے ہیں‘۔
’اطلاع ملتے ہی ریاض پولیس کے تعاون سے تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے مکان پر چھاپہ مارا ہے‘۔
’وہاں پہنچ کر معلوم ہوا کہ غیر ملکی گروہ جعلی اور ملاوٹی زمزم مختلف حجم کی بوتلوں میں بھر کے فروخت کر رہا ہے‘۔
’جن بوتلوں میں زمزم کے سٹیکر لگے ہوئے ہیں ان میں ٹوٹی کا عام پانی ہے جسے سیل کر کے اصلی زمزم کے طور پر سپلائی کیا جا رہا ہے‘۔
’جائے وقوعہ پر موجود تمام افراد کو گرفتار کیا گیا، وہاں موجود تمام بوتلیں اور سٹیکر تلف کردیئے گیے‘۔
’واقعے کی ویڈیو ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو آگاہ کرتے ہیں کہ چلتے پھرتے لوگوں سے کھانے پینے کی کوئی چیز نہ خریدی جائے‘۔
’سعودی عرب کے تمام شہروں میں زمزم سپلائی کرنے والے مستند ادارے ہیں جہاں سے زمزم کی بوتلیں خریدی جاسکتی ہیں‘۔

شیئر: