رناد الانصاری کو پینٹنگ کا بھی شوق ہے- (فوٹو العربیہ)
سعودی لڑکی رناد الانصاری نے یوٹیوب کی مدد سے پیانو بجانے میں کمال حاصل کرلیا۔ اس فن کے ماہرین رناد کی کارکردگی دیکھ کر ششدر رہ گئے۔
العربیہ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے رناد الانصاری نے بتایا کہ :ابھی عمر 22 برس سے زیادہ نہیں۔ 2018 میں پیانو بجانا سیکھا۔ اب پیانو پورے اعتماد کے ساتھ بجا لیتی ہیں جسے اس فن کے ماہر پسند کرنے لگے ہیں‘۔
رناد نے بتایا ’میری بہن نے پیانو مجھے تحفے میں دیا تھا۔ وہ خود پیانو بجانا سیکھنا چاہتی تھی مگر تعلیم کی وجہ سے وہ اپنا یہ شوق پورا نہ کرسکی۔ اسی دوران مجھے اس کی لگن پیدا ہو گئی۔ میں نے رغبت ظاہر کی تو بہن نے مجھے اپنا پیانو تحفے میں دے دیا‘۔
’ میں نے پیانو کے اسرار دریافت کیے۔ یہ 88 کیز پر مشتمل ہے۔ روزانہ کئی گھنٹے پیانو کی پریکٹس کرتی ہوں۔ پیانو سے مجھے پیار ہوگیا اور یہی وجہ ہے کہ میں نے اس میں کمال حاصل کرلیا‘۔
سعود لڑکی کا کہنا تھا کہ ’ یوٹیوب اور السماعی کی مدد سے پیانو بجانا سیکھا۔ گھر والوں نے حوصلہ دیا۔ سوشل میڈیا پر پیانو سے متعلق اکاؤنٹ کھول لیے۔ سعودی لڑکی ہونے کے ناتے صارفین نے خوب حوصلہ دلایا۔ رفتہ رفتہ مشرقی ریجن میں پبلک مقامات پر پیانو بجانا شروع کردیا‘۔
’لوگوں کو شوق دلایا کہ وہ کسی انسٹی ٹیوٹ یا سپیشل ٹیوٹر کی مدد کے بغیر ازخود بھی پیانو بجانا سیکھ سکتے ہیں‘۔
رناد نے بتایا کہ اسے یقین ہے کہ ہر انسان صبر و تحمل، مسلسل ریاضت اور لوگوں کے تجربات سے فائدہ اٹھا کر اپنے اہداف پورے کرسکتا ہے۔ اچھی خبر یہ ہے کہ سعودی عرب میں دو میوزک سینٹر کھل رہے ہیں، لائسنس جاری ہوچکے ہیں۔ اپنے نام سے میوزک انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے کا خواب دیکھ رہی ہوں۔
رناد نے بتایا کہ اسے موسیقی سے پیار ہے اور پینٹنگ کا بھی شوق ہے۔ دس برس کی تھی تب ہی سے احساس ہوگیا تھا کہ میرے اندر اس ہنر کی اہلیت موجود ہے۔ میں کارٹون فلمیں دیکھا کرتی تھی۔ ان کی نقل کرنے لگی۔ مختلف اشیا کارٹون کی شکل میں بنانے لگی۔ پورٹریٹ کا رخ کیا دل اور عقل جیسے انسانی جسم کے اعضا بناکر اپنا شوق پورا کرتی رہی۔ اب میرا پہلا شوق پیانو ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں