Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

سہ ملکی مذاکرات کا پہلا دور 2017 میں باکو میں منعقد ہوا تھا (فوٹو: پاکستانی وزارت خارجہ)
پاکستان، آذربائیجان اور ترکی کے وزرائے خارجہ کے درمیان سہ ملکی مذاکرات کا دوسرا دور بدھ کو اسلام آباد میں ہوا۔
مذاکرات میں پاکستان کے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف نے اپنے وفود کے ہمراہ شرکت کی۔ 
تینوں وزرائے خارجہ نے انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسلامی اقدار کے تحفظ کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا۔
ان  مذاکرات میں افغان امن عمل کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور بین الافغان مذاکرات کے انعقاد کو سراہتے ہوئے  پاکستان کے مصالحانہ کردار کی تعریف کی گئی۔
کورونا وبا کے معاشی مضمرات سے نمٹنے کے لیے تینوں ممالک نے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے اور مل کر اس وبائی چیلنج سے نمٹنے کا عزم کیا گیا۔
پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کے مابین تجارت، معیشت، تعلیم، صنعت، توانائی اور ثقافت کے شعبہ جات میں تعاون کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی مشاورت بھی کی گئی۔

شیئر: