Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرمی چیف کا دورہ کوئٹہ، مچھ واقعے کے متاثرین سے ملاقات

پاکستان کی بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بدھ کے روز کوئٹہ کا دورہ کیا اور مچھ میں قتل ہونے والے کان کنوں کے لواحقین سے ملاقات کی۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق ’آرمی چیف کو سدرن ہیڈ کوارٹرز میں سکیورٹی کی صورت حال پر بریفنگ بھی دی گئی۔‘
جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہزارہ برادری کے اجتماع میں بھی شرکت کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ’اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے مچھ واقعے کے متاثرین کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کروائی۔‘
انہوں نے کہا کہ ’بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، اس کی ترقی سے ملک کی ترقی ہو گی۔‘
جنرل قمر جاوید کا کہنا تھا کہ ’ملک دشمنوں کی انتشار پھیلانے کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔‘
آرمی چیف نے گیریژن افسران سے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ’ملک دشمن عناصر سٹریٹجک اہمیت کے حامل بلوچستان پر نظریں جمائے بیٹھے ہیں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’بلوچستان کی سکیورٹی، استحکام اور ترقی کو یقینی بنایا جائے گا۔‘

شیئر: