Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ذالاین شہر، قانون محنت میں مجوزہ ترامیم اور پٹرول کی نئی قیمتیں: سعودی عرب میں گذشتہ ہفتے کیا ہوا؟

سعودی عرب میں گزشتہ ہفتہ میگا پراجیکٹ کے حوالے سے اہم رہا جس میں  کاربن فری ’ذالاین‘ شہر کے قیام کا اعلان کیا گیا، اس کے علاوہ جہاں  قانون محنت کے لائحہ عمل میں شامل کی گئی دفعہ 40 غیر موثر ہو گئی اور کابینہ نے چھیڑ خانی میں ملوث افراد کی تشہیر کی منظوری دے دی جبکہ دو سعودی خواتین نے سائنس کے میدان میں صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

 ولی عہد محمد بن سلمان کا نیوم میں کاربن فری شہر بسانے کا اعلان

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جو نیوم کمپنی کی مجلس انتظامیہ کے چیئرمین بھی ہیں نیوم میں کاربن فری ’ذالاین‘ شہر کے قیام کا اعلان کیا ہے۔
’یہ مستقبل کے شہروں کے  لیے ایک مثال ہوگا۔ نئے شہر قدرتی ماحول دوست ہوں گے اور اسی طرز پر بسائے جائیں گے‘
’ذالاین‘ شہر 170 کلو میٹر کے رقبے میں بسایا جائے گا۔ یہ شور، ہنگامے اور آلودگی سے پاک ہوگا۔ یہ گاڑیوں اور رش سے پاک ہوگا۔ یہاں مصنوعی ذہانت کے سہارے مربوط معاشرے بسائے جائیں گے۔  

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

 کارکنوں کی ہنگامی چھٹی، قانون محنت کی دفعہ 40 غیر موثر

سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کی جانب سے کہا گیا ہے کہ قانون محنت کے لائحہ عمل میں شامل کی گئی دفعہ 40 غیر موثر ہو گئی ہے۔

یہ دفعہ کورونا وبا کی وجہ سے سعودی عرب سمیت دنیا بھر کے ملکوں کو درپیش ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے شامل کی گئی تھی۔ 

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

 کابینہ سے چھیڑ خانی میں ملوث افراد کی تشہیر کی منظوری 

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی سربراہی میں کابینہ کا آن لائن اجلاس ہوا ہے۔
کابینہ نے چھیڑ خانے کے انسداد کے لیے بنائے جانے والے قانون میں شق نمبر 3 میں اضافے کی منظوری دیتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ جرم ثابت ہونے پر کیس کی مقام اخبارات میں تشہیر کی جائےگی۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

نجی کمپنیوں کے لیے قانون محنت میں مجوزہ ترامیم کیا ہیں؟

 سعودی وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود احمد الراجحی نے قانون محنت میں مجوزہ ترامیم کے بارے میں متعلقہ فریقوں کی رائے طلب کر لی۔
اخبار 24 کے مطابق احمد الراجحی نے کہا ہے کہ قانون محنت میں مجوزہ ترامیم کا مقصد نجی اداروں کا فروغ اور نجی کمپنیوں کے لیے مارکیٹ کی اصلاح ہے۔
نئے قانون میں جن ترامیم کی تجویز دی گئی ہے ان میں سے ایک اوقات کار میں کمی کی تجویز ہے۔ ایک ہفتے میں چالیس گھنٹے سے زیادہ کام نہیں لیا جاسکے گا۔ موجودہ قانون محنت میں ایک ہفتے میں 48 گھنٹے تک ڈیوٹی لی جا رہی ہے۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

آرامکو نے پٹرول 91 اور 95 کے نرخ بڑھا دیے

سعودی آرامکو نے اتوار کی شب جنوری کے لیے پٹرول کے نئے نرخ جاری کیے ہیں۔
دسمبر کے مقابلے میں نرحوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ پٹرول کی نئی قیمتوں کا اطلاق پیر گیارہ جنوری سے ہوگا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق’ جنوری کےلیے 91 پٹرول کی فی لٹر قیمت ایک ریال 62 ہلالہ ہو گی‘۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

سعودی عرب میں تمام غیر ملکیوں کو ڈیجیٹل اقامہ جاری کروانے کی ہدایت

مکہ مکرمہ ریجن میں محکمہ پاسپورٹ کی طرف سے ملک میں موجود تمام غیر ملکیوں کو ڈیجیٹل اقامہ جاری کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’ابشر ویب سائٹ اور ایپ کے ذریعے ڈیجیٹل اقامہ جاری کروایا جاسکتا ہے۔‘

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

اٹھارہ سال سے زیادہ کے تارکین ویکسین کے لیے رجسٹریشن کیسے کرائیں؟

سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ  کورونا ویکسین لگوانے کے لیے 18 سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد جن میں بچے اور خواتین شامل ہیں ’صحتی‘ ایپ پر اپنا اکاؤنٹ بنائیں۔ کورونا ویکسین لگوانے کے لیے یہ اقدام ضروری ہے۔  

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

نصف صدی بعد سعودی عرب کے کس علاقے میں برفباری؟

عسیر ریجن کی کمشنری بللسمر کمشنری میں نصف صدی کے بعد زبردست برفباری ہوئی ہے۔
یہ علاقہ سعودی عرب کے جنوب مغرب میں واقع ہے۔ برفباری نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں نے خوشی اور حیرت کا اظہار کیا ہے۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

مالی معلومات واٹس ایپ پر شیئر نہ کی جائیں: وزارت خزانہ

سعودی وزارت خزانہ نے تمام صارفین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واٹس ایپ پر کسی بھی قسم کی مالی معلومات شیئر نہ کی جائیں۔
عکاظ اخبار کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’مذکورہ ایپ کی طرف سے نئی اپ ڈیٹ میں صارفین کی نجی معلومات، نمبر اور ایپ پر سرگرمی وغیرہ کے علاوہ آئی پی تیسرے فریق سے شیئر کیے جاسکتے ہیں‘۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

تمام سکولوں میں آئندہ 10 ہفتوں تک آن لائن تعلیم جاری رکھنے کا فیصلہ

وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں تمام تعلیمی مراحل آئندہ 10 ہفتوں تک آن لائن ہوں گے۔
سابقہ طریقہ کار کے مطابق آن لائن تعلیم جاری رکھنے کی شاہی منظوری دے دی گئی ہے۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

قطر ایئر ویز کی پہلی پرواز ریاض پہنچ گئی

قطر کی پہلی پرواز سعودی دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی ہے۔ ریاض سے السعودیہ کی پہلی پرواز دوحہ کے لیے روانہ ہوگئی۔ 
الاخباریہ کے مطابق سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) دوحہ قطر کے لیے ہفتے میں 7 پروازیں چلائے گی۔ یہ پروازیں ریاض اور جدہ سے دوحہ مسافر لے جائیں گی اور وہاں سے مسافر مملکت لائیں گی۔ 

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

دو سعودی خواتین نے سائنس کے میدان میں صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا

سعودی خواتین میڈیکل سائنس اور تحقیق کے شعبے میں عالمی پذیرائی حاصل کر رہی ہیں،  اسی تناظر میں  دو سعودی خواتین نے حال ہی میں ’’لاریل یونیسکو‘‘سے ایوارڈ حاصل کئے ہیں۔
عرب نیوز میں شائع ہونے والے مضمون کے مطابق ان دونوں خواتین  نے ’’سائنس مڈل ایسٹ ریجنل ینگ ٹیلنٹ پروگرام‘‘کےلئے کئے جانے والے کام پر یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔
27سالہ سعودی خاتون اسرار دمدم کو پی ایچ ڈی سٹوڈنٹس کیٹگری میں اعزاز کی حقدار قرار دیا گیا  ہے۔ اسرار نے دل کے لئے ایک خاص قسم کا آلہ  بنانے میں کردار ادا کیا  ہے۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

شہریوں کو گاڑیاں ٹیکسی کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت

 
 سعودی حکومت نے ’شارک  ایپ‘ جاری کی ہے- یہ مملکت میں ایپلی کیشن ٹیکسی میں اپنی نجی کار کے آن لائن اندراج کی پہلی ایپ ہے-
شارک نے ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ پر بیان جاری کرکے کہا ہے کہ جو شہری ایپلی کیشن ٹیکسی میں اپنی گاڑی سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہوں وہ شارک ایپ پر اندراج کرا لیں-
پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر رمیح الرمیح نے مارچ 2020 میں کہا تھا کہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی مقامی شہریوں کو اپنی کاریں خصوصی ایپ کے ذریعے ایپلی کیشن ٹیکسی میں استعمال کرنے کا موقع مہیا کرے گی-

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

 

شیئر: