Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلی سعودی کورونا ویکسین تیار، کلینیکل ٹرائلز جلد شروع ہوں گے

امام عبدالرحمن یونیورسٹی نے کورونا ویکسین تیار کی ہے۔(فوٹو الریاض)
سعودی عرب کی امام عبدالرحمن یونیورسٹی نے پہلی سعودی کورونا ویکسین تیار کی ہے۔ کلینکل ٹرائلز جلد شروع کیے جائیں گے۔ 
الاخباریہ چینل کے مطابق امام عبدالرحمن بن فیصل یونیورسٹی نے کہا ہے کہ ’میڈیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی ایک ٹیم کورونا ویکسین بنانے میں کامیاب ہوگئی ہے‘۔ 
امام عبدالرحمن یونیورسٹی نے ٹوئٹر کے سرکاری اکاؤنٹ پر بیان میں کہا کہ’ یہ ویکسین ڈاکٹر ایمان المنصور کی قیادت میں سکالر کی ایک ٹیم نے تیار کی ہے۔ ابتدائی تجربات کرلیے گئے۔ حتمی منظوری کے بعد ای کلینکل ٹرائلز شروع کیے جائیں گے‘۔
ڈاکٹر ایمان المنصور نے بتایا کہ ’سعودی کورونا ویکسین ریسرچ کی تفصیلات معروف بین الاقوامی میگزین Pharmaceutical میں شائع کی گئی ہیں‘۔
اخبار 24 کے مطابق امام عبدالرحمن یونیورسٹی نے ویکسین پروجیکٹ کی فنڈنگ اور سرپرستی پر وزارت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ 

شیئر: