Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تاریخی مقام الدرعیہ میں’ کاشتکاروں کا بازار‘

بچوں کو روایتی زراعت کا ہنر سیکھنے کا بھی انتظام تھا۔(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب کے تاریخی مقام الدرعیہ میں سنیچر کو مقامی غذائی اشیا کے فروغ کے لیے ’کاشتکاروں کے بازار‘ کا اہتمام کیا گیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق بازار دوپہر ایک بجے سے شام سات بجے تک لگایا گیا۔ اس کا لوگو ’وطن کی نعمتوں سے لطف اٹھایے‘ تھا۔  
اس کا طعام سازی آرٹ اتھارٹی اور وزارت ماحولیات و پانی و زراعت کے تعاون سے باز ار کا اہتمام  کیا گیا۔

بازار کا لوگو ’وطن کی نعمتوں سے لطف اٹھایے‘ تھا۔ ( فوٹو ٹوئٹر) 

’کاشتکاروں کا بازار‘ راس النعامۃ زرعی فارم میں لگایا گیا۔ بازار میں شائقین کے لیے مقامی مصنوعات، کھانے پینے کی چیزیں رکھی گئیں۔ علاوہ ازیں بچوں کو روایتی زراعت کا ہنر سیکھنے کا بھی انتظام تھا۔
کاشتکاروں کے بازار میں زرعی فارموں اور کھیتوں سے تیار اشیا براہ راست صارفین کے سامنے رکھی گئیں۔ کئی تفریحی پروگرام بھی پیش کیے گئے۔
بازار کا پہلا مقصد آبادی اور شہروں کے درمیان تعلقات مستحکم کرنا مقامی معاشرے کے خوراک کلچر کا تحفظ اور فروغ، مقامی غذائی اشیا، زرعی محصولات اور دستی مصنوعات کا فروغ اورمضبوط پیداواری معاشرے کا قیام ہے۔

شیئر: