Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ کی تاریخی ’الفتح مسجد‘ کی بحالی کے کام کا آغاز

1998 میں اس کی بحالی کا دوسرا کام انجام دیا  گیا۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں تاریخی مساجد کے کی بحالی کے لیے شہزادہ محمد بن سلمان پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے میں مکہ ریجن کے گورنریٹ الجموم میں واقع تاریخی ’الفتح مسجد‘ کو بحال کیا جا رہا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے  ’ایس پی اے‘ کے مطابق مسجد الفتح کے بارے میں کہا جاتا ہے فتح مکہ کے سال کے دوران نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہاں نماز ادا کی تھی۔

پہلا مرحلے کے تحت مملکت کے 10 علاقوں میں 30 مساجد کی بحالی کام کیا گیا۔ (فوٹو ایس پی اے)

الفتح مسجد کا رقبہ 455.77 مربع میٹر ہے جو بحالی کے بعد بڑھ کر 553.50 مربع میٹر ہو جائے گا۔ اس میں نمازیوں کی گنجائش 218 سے بڑھ کر 333 تک ہوجائے گی۔
یہ مسجد 1398ھ مطابق 1977 میں دوبارہ تعمیر کی گئی  پھر 1419 ھ مطابق 1998 میں اس کی مرمت کا کام مکمل کیا گیا۔
الفتح مسجد میں قدرتی تعمیراتی مواد کا استعمال کیا جائے گا جس میں اینٹیں، بیسالٹ، پتھر، جپسم اور لکڑی شامل ہے۔ اس سے مغربی خطے کے تعمیراتی انداز کو برقرار رکھا جائے گا۔ 
اس منصوبے کا مقصد قدیم اور جدید تعمیراتی معیارت کے درمیان توازن کو اس طرح برقرار رکھنا ہے جس مسجد کو پائیداری ملے۔
ترقیاتی عمل کی نگرانی  تاریخی عمارتوں میں مہارت رکھنے والی سعودی کمپنیاں انجام دے رہی ہیں۔

 دوسرے مرحلے میں بحال ہونے والی 30 مساجد میں سے ایک ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)

الفتح مسجد دوسرے مرحلے میں بحالی ہونے والی ان 30 مساجد میں سے ایک ہے جو مملکت کے 13 علاقوں میں موجود ہیں۔
پہلے مرحلے کے تحت مملکت کے 10 علاقوں میں 30 مساجد کی بحال کیا گیا جو  وژن 2030 کے عزم سے ہم آہنگ ہے۔
اس کا مقصد سعودی عرب کے ثقافتی ورثے کا تحفظ اور یہاں کی تاریخی مساجد کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

 

شیئر: