Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان فلاحی ادارے کی طرف سے یمن میں راشن کی تقسیم

شاہ سلمان کے فلاحی ادارے نے 2015 میں کام کا آغاز کیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی فرماں روا شاہ سلمان کے فلاحی ادارے کی جانب سے یمن کے معرب صوبے میں 35 ٹن غذائی اشیا تقسیم کی گئیں۔
سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق جنوری میں بھی ادارے کی طرف سے یمن کے معرب، حدیدہ اور تیز صوبوں میں ضرورت مند خاندانوں کے لیے پانچ ہزار سے کھجوروں کے ڈبے تقسیم کیے گئے۔
ادارے کی طرف سے عدن کمیشنری میں سرکاری سکولوں میں صحت کی سہولیات پہنچانے اور طلبہ و اساتذہ میں غذائی کمی کو پورا کرنے کے لیے کام جاری ہے۔
شاہ سلمان کے فلاحی ادارے نے 2015 میں کام کا آغاز کیا اور ان تک اس ادارے نے 53 ممالک میں 13 سو سے زائد براجیکٹس کے لیے ساڑھے چار ارب ڈالر کے قریب رقم خرچ کی۔
ان ممالک میں سب سے زیادہ فائدہ یمن نے اٹھایا جہاں تین ارب ڈالر کے پراجیکٹس شروع کیے گئے۔ اس کے علاوہ فلسطین (36 کروڑ ڈالر)، شام (29 کروڑ ڈالر سے زائد) جبکہ صومالیہ میں 19 کروڑ ڈالر سے زیادہ پراجیکٹس شروع کیے گئے۔

شیئر: