وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے اندر نہ صرف کورونا وائرس کی ویکسین دستیاب ہو گی بلکہ پاکستان میں لگنا بھی شروع ہو جائے گی۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ برطانوی ایسٹرازینیکا ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی ڈرافٹ منظوری دی جا چکی ہے
مزید پڑھیں
-
کورونا ویکسین کب اور کیسے ملے گی؟Node ID: 520476
-
کورونا کی کتنی ویکسین تیار ہو چکیں اور کون سی ویکسین کتنی مؤثر؟Node ID: 527916
-
پاکستان میں اسٹرا زنیکا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوریNode ID: 532966
جبکہ چینی کمپنی کین سینو بائیو لوجک کی ویکسین کے ٹرائل فروری تک مکمل ہو جانے کا اعلان کیا ہے، نتائج مثبت آنے پر مارچ تک یہ بھی میسر ہو جائے گی۔
یاد رہے سنیچر کو پاکستان نے برطانوی ویکسین اسٹرازنیکا کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری دے دی تھی۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے مزید کہا کہ ایک سے زیادہ ذرائع سے حکومت ویکسین کی دستیابی کا انتظام کر رہی ہے، پہلی سہ ماہی میں ہی کورونا ویکسین ملنا شروع ہو جائے گی۔
اسد عمر کے مطابق صحت کے شعبے سے متعلق جن افراد نے ویکسین لگانی ہے، ان کی ٹریننگ مکمل ہو چکی ہے، تمام انتظامات کی تیاری مکمل ہے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کیئر ورکرز کی ریجسٹریشن کا عمل بھی مکمل ہو گیا ہے، تقریباً 3 لاکھ ہیلتھ کئیر ورکرز اب تک رجسٹر ہو چکے ہیں۔
ایک سے زیادہ سورسز سے حکومت ویکسین کا انتظام کر رہی ہے۔ صرف ہیلتھ کئیر ورکرز ترجیح نہیں ہونگے بلکہ 65 سال سے زیادہ کی عمر کے لوگوں کو بھی ویکسین لگنا شروع ہو جائے گی۔ وفاقی وزیر اسد عمر pic.twitter.com/prYBcqvtEA
— M/o Planning Development & Special Initiatives (@PlanComPakistan) January 17, 2021