Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کرینہ جو معاوضہ مانگ رہی ہے، دے دو‘

انیل کپور کے مطابق انہیں اداکاراؤں کے مقابلے میں کم پیسے ملتے رہے ہیں (فوٹو: اے ایف پی)
بالی وڈ کی بیبو نے اپنے چیٹ شو پر انڈسٹری کے رام لکھن سے صنفی مساوات کے حوالے سے سوال پوچھا تو جواب سن کر کرینہ کپور لا جواب ہو کر رہ گئیں۔
اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے چیٹ شو ’خواتین کیا چاہتی ہیں‘ پر رام لکھن ’انیل کپور‘ کو دعوت دی اور ان سے خواتین اداکاراؤں کو انڈسٹری میں درپیش مسائل کے حوالے سے بات چیت کی۔
کرینہ کپور نے انیل کپور سے پوچھا کہ خواتین اداکارائیں مرد اداکاروں سے کم پیسے کیوں کماتی ہیں؟ اس پر انیل کپور نے جواب دیا کہ وہ ان سے کئی گنا زیادہ پیسے کما رہی ہیں۔
انیل کپور کا جواب سن کر بالی وڈ کی بیبو کچھ دیر کے لیے خاموش ہو گئیں۔
اس پر انیل کپور نے انہیں ایک قصہ سنایا جو فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ سے متعلق تھا۔ 2018 میں ریلیز ہونے والی اس فلم کے پروڈیوسرز میں سے ایک انیل کپور بھی تھے۔ اس فلم میں کرینہ کپور کے علاوہ انیل کپور کی بیٹی سونم کپور نے بھی کردار ادا کیا تھا۔
انیل کپور نے شو کے دوران بیبو کو بتایا کہ جب اس فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ پر بات چیت چل رہی تھی تو پروڈیوسر نے انہیں فون کیا کہ فلم کی ہیروئن یعنی کرینہ کپور ہیرو سے زیادہ معاوضہ مانگ رہی ہیں، اس پر انیل کپور نے انہیں جواب دیا کہ ’کرینہ جو بھی معاوضہ مانگ رہی ہے، اسے دے دو۔‘
انیل کپور نے بیبو کے شو پر یہ بھی انکشاف کیا کہ اکثر اوقات انہیں ساتھی خواتین اداکاراؤں سے کم پیسے دیے گئے، لیکن انہوں نے پھر بھی خوشی سے فلم میں کام کیا۔
آنے والے دنوں میں انیل کپور اور کرنیہ کپور فلم ’تخت‘ میں ایک ساتھ کام کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔اس فلم کے ہدایت کار کرن جوہر ہیں۔ فلم میں رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ نے بھی کردار ادا کیا ہے۔

شیئر: