بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن نے اپنا پہلا آٹوگراف کب دیا؟
امیتابھ بچن اب بھی بالی وڈ کے پرانے اور منجھے ہوئے بڑے سٹارز میں سر فہرست ہیں (تصویر : اے ایف پی)
78 سالہ بالی وڈ سٹار امیتابھ بچن ماضی کی یادوں کی پٹاری سے اکثر پرانی تصاویر اور یادگار لمحات کا تذکرہ سوشل میڈیا پر کرتے نظر آتے ہیں۔ ’بگ بی‘ نے حال ہی میں انسٹاگرام فیملی کے ساتھ ایسے ہی ایک لمحے کی یاد تازہ کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے بیٹے ابھیشیک کی بچپن کی تصویر شئیر کرتے ہوئے امیتابھ بچن نے لکھا کہ ’یہ تصویر 1990 تاشقند کی ہے، جہاں میرے بیٹے نے اپنا پہلا آٹوگراف دیا تھاـ‘ تصویر میں بگ بی کے صاحبزادے کے چہر ے معصومیت سے ان کی عمر کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
بالی وڈ میں ایک مضبوط اداکار کی حیثیت رکھنے والے امیتابھ بچن ، جن کے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر بھی لاکھوں فالورز کا ایک سمندر موجود ہے۔ اداکار اکثر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنے بچوں ابھیشیک بچن اور بیٹی سے متعلق یادیں اور تصاویر شئیر کرتے رہتے ہیں۔
کچھ دن قبل بگ بی نے اپنی بیٹی اور بیٹے کے ساتھ ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’اتنی جلدی کیسے بڑے ہوگئے؟‘
امیتابھ بچن کو بالی وڈ کے پرانے اور منجھے ہوئے صف اول کے اداکار سمجھا جاتا ہےاور ان کے فلمی کیرئیر میں بہترین فلموں کی ایک لمبی فہرست ہے۔ آخری بار وہ گلابو سیتابو میں نظر آئے تھے۔امیتابھ بچن کی مشہور فلموں میں جھنڈا ، برہماسترا ، چیہرے جیسی فلمیں شامل ہیں۔
بگ بی اجے دیوگن کے ساتھ مل کر فلم ’مائی ڈے‘ کی ہدایت کاری بھی کر رہے ہیں جس کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ یہ ایک زبردست فلم ہوگی۔