Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور قطر کے درمیان تجارتی سرگرمیاں بحال

 حمد بندرگاہ سے 27 کنٹینر دمام پہنچے ہیں۔(فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب اور قطر کے درمیان تجارتی سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں۔ حمد بندرگاہ سے 27 کنٹینر دمام پہنچے ہیں۔
دونوں ملکوں کے درمیان سمندر کے راستے تجارتی روابط بھی معمول پر آگئے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق کنگ عبدالعزیز پورٹ نے ٹوئٹر کے سرکاری اکاؤنٹ پر بیان میں کہا ہے کہ مملکت اور قطر کے درمیان کاروباری سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوگئی ہیں۔
حمد بندرگاہ سے27 کنٹینرز کنگ عبدالعزیز پورٹ دمام پہنچ گئے۔
یاد رہے کہ دمام میں کنگ عبدالعزیز پورٹ خلیج عرب میں سعودی عرب کی بڑی بندرگاہ ہے۔ 
سعودی عرب اور قطر نے مملکت کے تاریخی شہر العلا میں منعقدہ 41 ویں خلیجی سربراہ اجلاس کے موقع پر تعلقات کی بحال کا فیصلہ کیا تھا۔ 

شیئر: