Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کورنیش پر ہالیڈے ان کے قیام کا معاہدہ

ہالیڈے ان جدہ کورنیش کا افتتاح جنوری 2022 میں متوقع ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب کے بین الاقوامی ساحلی شہر جدہ کے کورنیش پر ہالیڈے ان  کے قیام کا معاہدہ ہوا  ہے۔
یہ جدہ میں انٹرنیشنل ہوٹلنگ گروپ کا تیسرا ہوٹل ہوگا۔ ہالیڈے ان جدہ گیٹ اور ہالیڈے ان جدہ السلام پہلے سے موجود ہیں۔ 
الوطن اخبار کے مطابق انٹرکونٹی نیشنل گروپ نے ہالیڈے ان جدہ کورنیش کا معاہدہ صالح حسین السلامہ گروپ کے ساتھ کیا ہے۔ اس سے قبل ہالیڈے ان ریاض ملز میں بھی اس گروپ کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا۔ 
ہالیڈے ان جدہ کورنیش کا افتتاح جنوری 2022 میں متوقع ہے۔ 156 کمروں پر مشتمل ہوٹل جدہ سی فرنٹ انٹرکونٹی نینٹل جدہ اور کراؤن پلازہ جدہ کے قریب کورنیش روڈ کے عقب میں اہم جگہ تعمیر کیا جائے گا۔
 ہوٹل کورنیش جدہ سے متصل ہوگا اور یہاں آنے والے خوبصورت پارکوں، دلربا فٹ پاتھ اور طویل ساحل کے دلکش مناظر سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔
یہاں 450 مربع میٹر کے رقبے پر ایک بزنس سینٹر اور دو میٹنگ ہال بھی قائم کیے جائیں گے۔ نیو سپورٹس گیمز ہال ہوگا- انواع و اقسام کے معیاری کھانوں اور مشروبات کی سہولت بھی مہیا ہوگی۔ 

انٹرکونٹی نینٹل گروپ اس وقت 95 ہوٹل چلا رہا ہے۔(فوٹو عرب نیوز)

یاد رہے کہ انٹرکونٹی نینٹل گروپ اس وقت 95 ہوٹل چلا رہا ہے۔ اس کے مشرق وسطی میں 7 کمرشل ٹریڈ مارک ہیں ان میں انٹرکونٹی نینٹل، ہالیڈے ان، کراؤن پلازہ، ہالیڈے ان ایکسپریس، سٹائی بریڈچ سوئٹ، سکس سینسس شامل ہیں۔
گروپ کے 42 ہوٹل زیر تکمیل ہیں- آئندہ تین تا پانچ برسوں کے دوران ان کا افتتاح ہوگا۔

شیئر: