عربی رسم الخط دنیا کا حسین ترین رسم الخط مانا جاتا ہے۔ اسے سعودی عرب میں تزئین و آرائش کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔ جدہ شہر میں 150 رضاکار جدہ کی سڑکوں کو عربی کیلیگرافی سے مزین کرنے کی مہم چلائے ہوئے ہیں۔
الشرق الاوسط کے مطابق جدہ میونسپلٹی کیلیگرافی کے رضاکاروں کی سرپرستی کررہی ہے۔ شہر کے اہم پل عربی رسم الخط سے آراستہ ہوگئے ہیں۔ رضاکاروں کی ٹیم کو ’جوئے آف یوتھ‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ نوجوان جدہ شہر کو جسے عروس البحر الاحمر (بحیرہ احمر کی دلہن) کہا جاتا ہے کو خوبصورت بنانے کے لیے عربی رسم الخط کا سہارا لے رہے ہیں۔
جوئے آف یوتھ مہم کے نگران اعلی ڈاکٹر احمد جمیل نے بتایا کہ 150 رضاکاروں میں خواتین بھی شامل ہیں۔ تین معروف آرٹسٹ ان سے تعاون کررہے ہیں۔
رضاکاروں نے 70 گھنٹے کے دوران مختلف رنگ کے 350 لٹر سے زیادہ روغن استعمال کرکے مختلف مقامات پر 5 الفاظ دلکش انداز میں تحریر کیے ہیں- الفاظ یہ ہیں- (الایمان، العطا، التعاون، الاحسان، الاخلاص)
پانچوں الفاظ اردو میں بھی انہی معنوں میں استعمال ہوتے ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں