جدہ اور دمام میں سینما گھروں کا افتتاح
جمعرات 14 جنوری 2021 18:30
شائقین گھر بیٹھے پسندیدہ فلم کا ٹکٹ بک کراسکتے ہیں- (فوٹو اخبار 24)
انٹرنیشنل کمپنی ’سینیبولس‘ نے دمام اور جدہ میں دو اعلی درجے کے سینما گھر قائم کردیے-
اخبار 24 کے مطابق سینیبولس کمپنی نے الحکیر گروپ کے تعاون اور الطایر گروپ کی شراکت سے کھولے گئے ہیں-
سمعی و بصری ابلاغی کی پبلک اتھارٹی نے سینما گھروں کے لائسنس جاری کردیے تھے- سینیبولس کمپنی نے سعودی عرب میں سرمایہ کاری کا بڑا منصوبہ تیار کرلیا ہے- یہ اپنے شرکائے تجارت کے ساتھ مل کر آئندہ پانچ برسوں کے دوران 300 ملین ڈالر لگائے گی- سعودیوں کو روزگار فراہم کرے گی جبکہ 2023 تک 200 نئے سینما گھر کھولے گی-
انٹرنیشنل کمپنی سینیبولس نے آن لائن ویب اور موبائل ایپ جاری کی ہے تاکہ شائقین گھر بیٹھے ٹکٹ بک کرا سکیں- اپنی پسند کی فلم دیکھ سکیں- شائقین، سنیکس بھی خرید سکیں گے-
انٹرنیشنل کمپنی سینیبولس کے سینما گھروں کی نشستیں اعلی درجے کی ہیں- جبکہ اس کے سینما گھر جدید سمعی و بصری ٹیکنالوجی سے آراستہ ہیں-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں