دوحہ: قطر میں بچوں کے خشک دودھ کے اشتہارات پر پابندی عائد کی جائے گی۔ وزارت صحت میں صحت امور کی سربراہ شیخہ ڈاکٹر عنود بنت محمد آل ثانی نے مقامی اخبار الرایہ کو بتایا کہ قطر میں بچوں کی دودھ پلانے والی ماؤں کی شرح 29فیصد ہے جو عالمی شرح کے مقابلے میں انتہائی کم ہے۔ وزارت صحت نے قطری کابینہ کو اس حوالے سے اپنی سفارشات پیش کی ہیں جن پر منظوری کے بعد بچوں کے خشک دودھ کی تشہیر پر پابندی عائد کی جائے گی۔