عمرہ زائرین کی پروازیں جدہ پہنچ رہی ہیں
مقرر ایس او پیز کی پابندی کی جارہی ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں محکمہ پاسپورٹ نے کہا کہ بیرون ملک سے عمرہ پروازیں مملکت پہنچ رہی ہیں۔
بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کی امیگریشن کی کارروائی جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرنمٹائی جا رہی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن پاسپورٹ کے ڈائریکٹر میجر جنرل عبداللہ المشیخی نے بتایا کہ پاسپورٹ اہلکار عمرہ زائرین کو جدہ پہنچنے اور یہاں سے وطن واپس جاتے وقت امیگریشن کی سہولت فراہم کررہے ہیں۔ سارا کام ریکارڈ وقت میں انجام دیا جارہا ہے۔
اس حوالے سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مقرر ایس او پیز کی غیرمعمولی پابندی کی جارہی ہے-
میجر جنرل المشیخی نے بتایا کہ عمرہ زائرین کو امیگریشن کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ایئرپورٹ پر تجربہ کار عملہ اور جدید ترین مشینیں مہیا ہیں۔