Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں مینگروز کا سب سے بڑا پارک

پارک مشرقی ریجن میں راس تنورۃ کے ساحل پر واقع ہے۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں مینگروز کا سب سے بڑے پارک مشرقی ریجن میں راس تنورۃ کے ساحل پر واقع ہے۔
یہاں الکروان اور الفیوب جیسے سو سے زیادہ اقسام کے پرندے نقل مکانی کرکے پہنچتے ہیں اور یہ سیاحوں کا پسندیدہ ترین مقام ہے۔
سعودی آرامکو نے ٹویٹر کے اپنے سرکاری اکاؤنٹ پر ایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں سعودی عرب میں مینگروس کے سب سے بڑے پارک کا تعارف کرایا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وڈیو میں بتایا  گیاہے کہ مینگروز کے پودے 60 مربع کلو میٹر سے زیادہ کے رقبے میں پھیلے ہوئے ہیں اور یہ قدرتی ماحول کے تحفظ میں اہم کردارادا کررہے ہیں۔
اس پودے میں کاربن ڈائی آکسائڈ کو جذب کرنے کی بڑی صلاحیت ہے۔ یہ دیگر پودوں کے مقابلے میں پانچ گنا زیادہ کاربن ڈائی آکسائڈ جذب کرتا ہے۔ 
مینگروز ماحولیاتی نظام  کے تحفظ کے سلسلے میں بہترین پودا مانا جاتا ہے ار یہ ساحل کو طوفانی لہروں کی توڑ پھوڑ سے بھی بچاتا ہے۔
سعودی آرامکو نے مینگروز پارک کا تعارف ماحولیاتی تحفظ مہم کے تحت کرایا ہے۔
یہ سعودی وژن  2030 کے نمایاں ترین اہداف میں سے ایک ہے۔  وزارت ماحولیات و پانی و زراعت بحیرہ احمر کے بگڑتے ہوئے ماحول کو بچانے کے لیے مینگروزکی شجر کاری کی سکیمیں تیار کیے ہوئے ہے۔ اب تک بحیرہ احمر کے جنوب اور وسط میں 1625000 پودے لگائے جاچکے ہیں۔
مہم کا آ غاز 2019 کے وسط میں کیا گیا تھا۔ مینگروز کے پودے بحیرہ احمر کے ساحلوں پر 20400 ہیکٹر کے رقبے میں پھیلے ہوئے ہیںـ جنوب میں ان کی لمبائی شمال کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ پوری دنیا میں مینگروز 73 قسم کے ہیں۔ 

شیئر: