سیاحوں کو کھیتی باڑی کا شوق پورا کرنے کا موقع دیا جارہا ہے- (فوٹو ایس پی اے)
دنیا کے متعدد ملکوں کی طرح سعودی عرب میں بھی دیہی سیاحت اور موسم سرما گزارنے کے لیے کئی مقامات خاص ہیں۔ ان میں الاحسا کا علاقہ سرفہرست ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق آج کل سعودی تعلیمی اداروں میں ششماہی تعطیلات ہیں۔ مقامی شہری سردی کا موسم گزارنے اور دیہی سیاحت کا شوق پورا کرنے کے لیے الاحسا کے زرعی فارمز کا رخ کررہے ہیں۔ الاحسا سعودی عرب کے مشرق میں واقع ہے۔
سعودی وزارت سیاحت موسم سرما کی سیاحت کو بھی فروغ دے رہی ہے۔ اس حوالے سے متعدد پیکیج متعارف کرائے جارہے ہیں۔
سیاحتی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ماضی قریب تک دیہی سیاحت اور سردی کا موسم گزارنے کے لیے خاص سیاحتی مقامات مقبول نہیں تھے۔ حالیہ برسوں کے دوران دیہی سیاحت اور موسم سرما کی سیاحت کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔
الاحسا میں زرعی فارموں کے مالکان دیہی سیاحت کے شائقین کو متعدد سہولتیں فراہم کررہے ہیں۔ اس سے ان کی آمدنی بھی ہورہی ہے۔ سیاحوں کو زرعی فارموں میں کھیتی باڑی کا شوق پورا کرنے کا موقع دیا جارہا ہے۔ دستی مصنوعات، عوامی فنون اور مقامی طرز کے کھ۔انوں کا رواج بھی مقبول ہورہا ہے۔
الاحسا میں مخصوص قسم کے دیہی مکانات مختصر چھٹی گزارنے کے لیے بڑے موزوں ہیں۔ مقامی سیاح اپنے اہل و عیال کے ہمراہ دیہی خاندانوں کی میزبانی میں چھٹی گزارتے ہیں۔ کاشتکاروں کے ہمراہ کھیتی باڑی میں حصہ لیتے ہیں۔ دیہی سیاحت کی بدولت سعودی عرب کے مختلف خاندانوں کے درمیان قربت کے رشتے بھی استوار ہورہے ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں