’آئندہ سال پہلی کلاس سے انگریزی پڑھائی جائے گی‘
’چوتھی کلاس کے بچوں میں ڈیجیٹل مہارتیں پیدا کرنے کے لیے خصوصی تعلیم دی جائے گی‘ (فوٹو: سبق)
وزارت تعلیم کی ترجمان ابتسام الشہری نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے تمام سرکاری سکولوں میں آئندہ سال پہلی کلاس سے انگریزی پڑھائی جائے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے مقامی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’چوتھی کلاس کے بچوں میں ڈیجیٹل مہارتیں پیدا کرنے کے لیے خصوصی تعلیم دی جائے گی‘۔
’تمام دینی مواد کی متعدد کتابوں کو ایک کتاب میں ضم کر دیا گیا ہے جس میں توحید، فقہ، حدیث اور تفسیر شامل ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’آئندہ سال سے نصابی کتابوں میں جدت کے ساتھ وقت سے ہم آہنگ تبدیلیاں کی جائیں گی‘۔
’نصاب کی پرانی کتابوں میں غیر ضروری اسباق حذف کیے ہیں جبکہ بعض نئے اسباق شامل کیے گیے ہیں‘۔