Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں طلاق کی شرح کم

شادی کرنے والے مقامی شہریوں کا تناسب 35.3 فیصد بڑھ گیا(فوٹو سوشل میڈیا)
متحدہ عرب امارات دبئی میں شادی کرنے والے مقامی شہریوں کا تناسب 35.3 فیصد بڑھ گیا جبکہ طلاق کی شرح کم ہوئی ہے۔
دبئی محکمہ شماریات کی جانب سے کہا گیا ہے 2020 کے دوران دبئی کے شہریوں نے 35.3 فیصد زیادہ شادیاں کی ہیں گذشتہ سال کے دوران شہریوں نے اماراتی خواتین سے 295 نکاح ناموں کا اندراج کرایا جبکہ 2019 میں 956 نکاح ہوئے تھے۔ 2020 میں 35.3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق دبئی کی عدالتوں سے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق 2020 کے دوران  5063 نکاح ناموں کا اندراج ہوا- ان میں سے 25.5 فیصد نکا ح ناموں کا تعلق اماراتی شہریوں سے ہے- یہ اعدادوشمار ان اماراتیوں کے ہیں جنہوں نے ہم وطن خواتین سے شادیاں کی ہیں۔ 
2010 کے بعد سے اماراتیوں نے اتنی بڑی تعداد میں پہلی بار شادیاں کی ہیں۔ کووڈ 19 کے باوجود شہریوں نے اماراتی خواتین سے پہلی بار اتنی زیادہ تعداد میں نکاح کیے ہیں۔
طلاق کا تناسب 2019 کے مقابلے میں 2020 میں27 فیصد کم رہا ہے۔ 2020 میں طلاق کے 289 واقعات ریکارڈ پر آئے جبکہ 2019 میں 397 طلاقیں ہوئی تھیں۔ 

شیئر: