ملاقات میں علاقائی و بین الاقوامی امور زیر بحث آئے- (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعرات کو ریاض دفتر خارجہ میں افغان وزیر خارجہ محمد حنیف نے ملاقات کی-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی اور افغان وزرائے خارجہ نے دونوں برادر ملکوں کے باہمی تعلقات اور مشترکہ تعاون کی نئی جہتوں پر تبادلہ خیال کیا-
علاوہ ازیں خطے کے حالات حاضرہ اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی امور بھی زیر بحث آئے-
سعودی وزیر خارجہ نے اپنے افغان ہم منصب اور ان کے ہمراہ آئے وفد کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ دیا-
دریں اثنا جی سی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر نایف الحجرف نے افغان وزارت خارجہ اور جی سی سی جنرل سیکریٹریٹ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے- الحجرف اور محمد حنیف نے سیاسی و اقتصادی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں مشاورت کے طریقہ کار پر بھی گفت و شنید کی-
الحجرف نے کہا کہ جی سی سی نے افغانستان کے ساتھ مفاہمتی یادداشت، مختلف ملکوں اور بین الاقوامی گروپوں کے ساتھ تعاون کے رشتے استوار کرنے کی پالیسی کے تحت کیے ہیں-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں