Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں کی دہشتگردی کی کارروائیاں ناکام

گزشتہ ہفتے بھی اتحادی فورسز نے حوثیوں کے 3 ڈرون حملے ناکام بنائے (فوٹو، سبق)
یمن میں اتحادی فورسز نے حوثی باغیوں کی جانب سے جمعہ کی صبح کی جانے والی  دہشتگردی کی دو کارروائیوں کو ناکام بنا دیا۔
ویب نیوز ’سبق ‘ کے مطابق یمن میں حوثی باغیوں سے برسرپیکار عرب اتحادکا کہنا ہے کہ ایران نواز حوثی باغیوں کی جانب سے بحرالاحمر کے جنوب میں بھیجی جانے والی ریموٹ کنٹرول دھماکہ خیز کشتی کو تباہ کردیا گیا۔
اتحادی فورسز کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ حوثی باغیوں کی دوسری کارروائی کو بھی ناکام بنایا گیا جس میں ڈرون کے ذریعے سعودی عرب پر حملے کی کوشش کی گئی تھی۔
دریں اثنا العربیہ نیٹ کا کہنا ہے کہ اتحادی فورسز اور یمنی حکومت نے متعدد بار حوثیوں کی دہشتگردانہ کارروائیوں کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے خطے کےلیے خطرناک قرار دیا ہے جس سے عالمی سمندری جہاز رانی کو شدید خطرات کا سامنا ہے۔
واضح رہے ایک ہفتہ قبل بھی اتحادی فورسز نے حوثی باغیوں کی جانب سے بھیجے جانے والے 3 دھماکہ خیز ڈرون تباہ کیے تھے ۔
ایران نواز حوثی باغیوں کی اس کارروائی سے نہ صرف علاقے میں رہنے والے معصوم شہریوں کی زندگیوں کو شدید خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ حوثی باغی اپنی دہشتگردانہ کارروائیوں سے عالمی قوانین کی بھی صریح خلاف ورزی کے مرتکب ہوتے ہیں

شیئر: