Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجران کے لیے السعودیہ کی تمام پروازیں منسوخ 

تمام پروازیں خراب موسم کے باعث منسوخ کی گئی ہیں(فوٹو عاجل)
سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے جمعے کو نجران آنے جانے والی تمام پروازیں منسوخ  کردی ہیںط یہ فیصلہ موسم کی خرابی کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق السعودیہ میڈیا سینٹر نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ’جمعہ 22 جنوری کو نجران آنے جانے والی تمام پروازیں خراب موسم کے باعث مسافروں کی سلامتی کی خاطر منسوخ کی گئی ہیں‘۔ 
موسمیات کے قومی مرکز نے پیشگوئی کی تھی کہ مملکت کے کئی علاقوں میں گرد آلود ہواؤں سے حد نظر محدود ہو جائے گی اور چند گھنٹوں کے دوران اس کا دائرہ بڑھ سکتا ہے۔ 
الاحسا، الشرقیہ، الخبر، الجبیل، الخفجی، الدمام، العیدد، القطیف سمیت 32 مقامات پر گردو غبار کا طوفان ہے۔ 

شیئر: