السعودیہ ریاض، جدہ، دمام، ابہا، جیزان، مدینہ منورہ، تبوک، قصیم اور نجران کے لیے پہلے ہی پروازیں بحال کرچکی ہے۔
جدہ سے السعودیہ کی تمام پروازوں کا آپریشن نئے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل ون سے کیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ السعودیہ نئے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مقرر حفاظتی اقدامات کے تحت اپنی داخلی اور بین الاقوامی پروازیں معطل کیے ہوئے تھی۔
ریاض اور جدہ سمیت 13 ہوائی اڈوں سے اتوار 31 مئی سے داخلی پروازیں بحال ہوئی یپں۔
داخلی پروازوں کے ٹکٹ صرف آن لائن ہی فراہم ہوں گے(فوٹو ایس پی اے)
جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (جی اے سی اے) کے مطابق داخلی پروازوں کے ٹکٹ صرف آن لائن ہی فراہم ہوں گے اور صرف مسافر ہی ائیر پورٹ جاسکیں گے۔
ایئرپورٹ پر ہر مسافر کا درجہ حرارت چیک کیا جائے گا۔ ہر مسافر کو حفاظتی ماسک پہننا ہوگا. سفر کے دوران بھی اس کی پابندی کرنا ہوگی- طیارے سے اترتے وقت بھی ماسک پہننا ہوگا. ماسک نہ پہننے والوں کو سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
طیارے پر جاتے وقت ایک مسافر سے دوسرے مسافر کے درمیان دو میٹر کا فاصلہ رکھنا ہوگا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں