پرواز سے دو گھنٹے قبل تاریخ اور وقت تبدیل کیا جاسکتا ہے، السعودیہ
پرواز سے دو گھنٹے قبل تاریخ اور وقت تبدیل کیا جاسکتا ہے، السعودیہ
جمعرات 14 جنوری 2021 21:55
السعودیہ کے بکنگ سینٹر سے رابطہ کرکے معاملہ حل کیا جاسکتا ہے- (فوٹو السعودیہ ٹوئٹر)
سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے کہا ہے کہ مسافر حضرات پرواز سے دو گھنٹے قبل تک خریدے ہوئے ٹکٹ کی تاریخ اور وقت تبدیل کراسکتے ہیں-
عاجل ویب سائٹ کے مطابق السعودیہ سے ایک مسافر نے دریافت کیا تھا کہ وہ اپنے ٹکٹ کی تاریخ اور وقت تبدیل کرانا چاہتا ہے کیا وہ ایسا کرسکتا ہے؟ کب تک تبدیل کرانا ممکن ہوگا؟
السعودیہ نے ٹویٹر کے اپنے سرکاری اکاؤنٹ پر استفسار کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جو حضرات اپنے ٹکٹ کی تاریخ اور وقت تبدیل کرانا چاہتے ہوں وہ مقررہ پرواز سے دو گھنٹے پہلے تک ایسا کرسکتے ہیں- بکنگ سینٹر اور سرکاری ٹکٹ سیلز سینٹر 920000488 پر رابطہ کیا جائے-
السعودیہ نے توجہ دلائی کہ بکنگ سینٹر کے یومیہ اوقات کار صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک کے ہیں-
السعودیہ نے سعودی شہریوں کو یاد دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 31 مارچ 2021 سے سفری ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ سعودی عرب سے باہر آ جا سکتے ہیں-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں