Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں ہونے والے جرائم ، وزارت داخلہ کی رپورٹ

مختلف شہروں میں جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کیا گیا ہے( فوٹو عاجل)
 سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے ہفتہ وار رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چند روز میں مملکت کے مختلف شہروں میں جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کیا گیا جن میں سعودی اورغیرملکی شامل ہیں۔ 
ملزمان جعل سازی، چوری اور ڈکیتی میں ملوث پائے گئے تھے جن سے تحقیقات جاری ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق’ قانون نافذ کرنے اولے ادارے کے اہلکاروں نے ایک سعودی اور 3 غیر ملکی جن میں ایک یمنی، سوڈانی اور شامی شامل تھا کو جعلی میڈیکل سرٹیفیکٹ تیار کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے‘۔ 
’جعل ساز گروہ سوشل میڈیا پر سرگرم تھے جو رقم کےعوض چھٹی کے لیے جعلی میڈیکل رپورٹس تیار کرتے تھے۔ ملزمان کے بارے میں اطلاع پاتے ہی پولیس کی مخصوص ٹیم نے انہیں گرفتار کرلیا‘۔ 
وزارت داخلہ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ’ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے چھ  شامی باشندوں کو گرفتار کیا جنہوں نے نجی کمپنی میں نقب لگا کروہاں سے رقم، مشنری اور دیگر آلات چرائے تھے‘۔ 
’پولیس نے ایک سعودی کو گرفتار کیا جس پر الزام ہے کہ اس نے ایک غیر ملکی کو زدوکوب کرکے اسے برساتی نالے میں پھنک دیا تھا، ملزم کی وڈیو فوٹیج سامنے آنے پر اسے گرفتار کیا گیا‘۔ 

تین سعودیوں کو لوٹ مارکے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ( فوٹو سوشل میڈیا)

قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے تین سعودیوں کو لوٹ مارکے الزام میں گرفتار کیا جو خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے غیر ملکیوں کو لوٹا کرتے تھے۔  
دو سعودیوں کو ہائی وے پر رانگ سائٹ ڈرائیونگ کرنے کے الزام میں بھی گرفتار کیا جن کی وڈیو فوٹیج بھی پولیس کے پاس محفوظ ہے۔ 
وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ’ تمام ملزمان کے خلاف متعلقہ اداروں میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے جن سے مزید تحتقیقات کی جارہی ہیں بعدازاں ان کا چالان عدالت میں پیش کیاجائے گا‘۔ 

شیئر: