Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تجارتی مراکز اور کمپنیوں میں چوری، غیر ملکی گروہ گرفتار

ملزمان کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔( فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں پولیس نے کمپنیوں اور تجارتی مراکز میں گھس کر قیمتی سامان اور نقدی چوری کرنے والے چھ رکنی غیرملکی گروہ گرفتار کیا ہے۔
اخبار 24 کے  مطابق ریاض پولیس کےترجمان خالد الکریدیس نے بتایا کہ تجارتی مراکز اور کمپنیوں کی شکایات پر واردات کرنے والوں کی نشاندہی اور گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔
سپیشل ٹیم کی مدد سے ریاض پولیس نے واردات کرنے والے گروہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ملزمان کا تعاق شام سے ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزمان نے متعدد جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ تجارتی مراکز اور دکانوں کے ہیڈکوارٹر میں غیرقانونی طریقے سے گھسنا جرم ہے۔ کمپنیوں اور تجارتی مراکز کا سامان اور نقدی بلا اجازت اپنے قبضے میں کرنا جرم ہے- وہ اس کے مرتکب ہوئے۔ گروہ کے افراد سامان کی شکل تبدیل کرکے سستے داموں فروخت کرتے  رہے۔ایک سودا 2 لاکھ 80 ہزار میں کیا تھا 
انہوں کا کہنا ہے کہ مسروقہ سامان چوروں کی خفیہ پناہ گاہ سے بازیاب کرلیا ۔ ملزمان کو مقدمہ درج کرکے ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔ 

شیئر: