جدہ: سوشل میڈیا پر خاتون کو بلیک میل کرنے والا گرفتار
ملزم کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں (فوٹو، ٹوئٹر)
مکہ ریجن کے پولیس ترجمان میجر محمد الغامدی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پرخاتون کو بلیک میل کرنے والے شہری کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ریجنل پولیس ترجمان میجر محمد الغامدی نے مزید بتایا کہ پولیس کو ایک خاتون کی جانب سے اطلاع ملی تھی کہ نامعلوم شخص اسے سوشل میڈیا پر بلیک میل کررہا ہے۔
ملزم کے بارے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے مکمل معلومات حاصل کرکے اسے گرفتار کیا گیا جو خاتون کو دھمکی دے رہا تھا کہ اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کردی جائیں گی۔
میجر الغامدی نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم سعودی شہری ہے جس کی عمر30 برس کے قریب ہے
ملزم کے خلاف ابتدائی کیس درج کرکے اسے تحقیقاتی ادارے کے حوالے سے کردیا گیاہے جہاں کیس مکمل کرنے کے بعد چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔