Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ ائیر پورٹ کےنئے ٹرمینل پر سہولتوں کا جائزہ

محکمہ پاسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل نئے ٹرمینل پر پاسپورٹ کاؤنٹرز کا معائنہ کیا-(فوٹو ایس پی اے)
سعودی محکمہ پاسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل سلیمان الیحیی نے اتوار کو جدہ کے نئے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نئے ٹرمینل پر پاسپورٹ کاؤنٹرز کا معائنہ کیا-
 ایئرپورٹ پر پاسپورٹ ادارے کے ڈائریکٹر کرنل سلیمان الیوسف نے ان کا خیر مقدم کیا۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے  مطابقمحکمہ پاسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل نے نئے ایئرپورٹ پر پاسپورٹ کے دفاتر کا دورہ کی اورعملے اور جدید مشینوں کی ضروریات کے حوالے سے بریفنگ لی۔

نئے ایئرپورٹ پر انتہائی اہل اور تجربہ کار عملہ تعینات ہے(فوٹو ایس پی اے)

سلیمان الیحیی کو بتایا گیاکہ نئے ایئرپورٹ پر انتہائی اہل اور تجربہ کار عملہ تعینات ہے جبکہ  انہیں مختلف ممالک سے آنے اور دنیا بھر کے ملکوں کو جانے والے مسافروں کی امیگریشن کارروائی کے لیے درکار جدید ترین مشینیں مہیا ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل کے  ہمراہ حج پاسپورٹ فورس کے کمانڈر میجر جنرل خالد الجعید اور مکہ مکرمہ ریجن میں محکمہ پاسپورٹ کے ڈائریکٹر میجر جنرل عابد الحارثی بھی تھے۔

شیئر: