Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متحدہ عرب امارات میں غیر ملکی طلبہ اپنے اہل خانہ کو بلا سکیں گے

امارات میں رہائش اور شہریت کے ضوابط تبدیل کردیے گئے ہیں۔ (فوٹو ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارت کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے امارات میں شہریت اور اقامہ کے ضوابط میں تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔ 
الامارات الیوم کے مطابق محمد بن راشد آل مکتوم نے ٹویٹ کیا ہے کہ ’امارات میں زیر تعلیم غیرملکی طلبہ مالی وسائل مہیا ہونے پر اپنے اہل خانہ کو ویزوں پر بلا سکتے ہیں۔ امارات میں رہائش اور شہریت کے ضوابط تبدیل کردیے گئے ہیں‘۔ 

 

شیخ محمد بن راشد نے اتوار کوابوظبی میں 2021 کے دوران کابینہ کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’امارات 77 سے زیادہ جامعات کے باعث علاقائی تعلیمی مرکز بن گیا ہے۔ یہاں ہر سال دسیوں ہزار طلبہ تعلیم حاصل کرنے کے لیے آرہے ہیں‘۔ 
انہوں نے کہا کہ ’آئندہ مرحلے میں متحدہ عرب امارات کی نئی ابلاغی حکمت عملی منظور کی گئی ہے‘۔ 
محمد بن راشد کا کہنا تھا کہ ’ 2020 متحدہ عرب امارات کے لیے بین الاقوامی دلچسپی کا اہم سال ثابت ہوا ہے۔ اس کا تقاضا ہے کہ عالمی دلچسپی کو برقرار رکھنے اور اپنے بارے میں عالمی برادری کی دلچسپی بڑھانے کے  لیے مختلف سوچ اور نیا انداز اختیار کریں‘۔ 

شیئر: