اماراتی کابینہ نے عوامی قرض حکمت عملی کی منظوری دے دی
اتوار 24 جنوری 2021 19:45
اس کا مقصد مارکیٹ کو مقامی کرنسی بانڈز کے لیے ترقی دینا ہے۔(فوٹو عرب نیوز)
متحدہ عرب امارات کے نائب صدر نے اتوار کو ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے عوامی قرض حکمت عملی کی منظوری دے دی ہے جس کا مقصد خلیجی ریاست کی مارکیٹ کو مقامی کرنسی بانڈز کے لیے ترقی دینا ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے کہا ’اس کا مقصد مقامی کرنسی میں بانڈ مارکیٹ تیار کرنا اور ملک کے مالیاتی اور بینکاری کے شعبے کو متحرک کرنا ہے۔‘
دبئی، ابو ظبی اور شارجہ پہلے ہی انفرادی طور پر بین الاقوامی قرض جاری کرنے والی ریاستیں بن چکی ہیں۔ متحدہ عرب امارات کا اپنا کوئی قرض نہیں ہے لیکن وہ جلد ہی وفاقی بانڈز فروخت کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔