ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی مجلس انتظامیہ کی سربراہی کے دوران جو جیکٹ اور غترہ پہنے رکھا وہ ٹوئٹر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
ٹوئٹر صارفین نے سب سے پہلے یہ سوال اٹھایا کہ ولی عہد نے جو جیکٹ اور غترہ پہنے رکھا ہے وہ کس برانڈ کا ہے اور کہاں فروخت ہوتا ہے۔
ولعيون ولي العهد نشتري الشماغ لبابا . pic.twitter.com/6ITvopSIhZ
— سنيوريتا.. (@Fadca_1) January 25, 2021
بعد ازاں متعدد صارفین نے کئی آن لائن شاپس اور ملک کی معروف دکانوں کے نام بتائے جہاں دونوں چیزیں دستیاب ہیں۔
بس پھر کیا تھا، سعودی نوجوان آن لائن شاپس اور مذکورہ دکانوں پر ٹوٹ پڑے اور کچھ ہی دیر میں مارکیٹ سے دونوں چیزیں سولڈ آؤٹ ہوگئیں۔
#ولي_العهد
طلعولنا جاكيت محمد يلا pic.twitter.com/CJ9ScyjFPC— ميار (@mayar_A111) January 24, 2021