Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیکیورٹی اہلکاروں کی تضحیک کرنے والا شہری گرفتار

بلا لائسنس ہتھیار استعمال کرنے کا بھی استعمال ہے۔(فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں تبوک پولیس نے سیکیورٹی اہلکاروں کی تضحیک کرنے والے مقامی شہری کو گرفتار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو کے ذریعے گرفتاری عمل میں آئی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مقامی شہری پر جو عمر کے دوسرے عشرے میں ہے بلا لائسنس ہتھیار استعمال کرنے کا بھی استعمال ہے۔
 دوسری وڈیو میں سیکیورٹی اہلکاروں کا مذاق اڑایا تھا۔ دونوں وڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔ 
تبوک پولیس کے ترجمان کرنل خالد الغبان نے بتایا کہ پولیس نے وڈیو کلپ کی مدد سے مقامی شہری کو شناخت کرکے حراست میں لیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ جرم کی سنگینی کے پیش نظر مقامی شہری کو مقدمہ درج کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔  

شیئر: