حرم کے بیرونی صحنوں میں شجر کاری کا منصوبہ
’گل بوٹوں اور پودوں کو وضو کے فاضل پانی کو ری سائیکل کرکے سیراب کیا جائے گا‘
حرم مکی شریف کے بیرونی صحنوں میں شجر کاری کے منصوبے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے منصوبے پر غور کرنے کے لیے گزشتہ روز اجلاس کی سربراہی کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’حرم کے بیرونی صحنوں میں شجر کاری کا منصوبہ موسمی تغیرات کی حفاظت اور حرم کی آب وہوا میں بہتری کے علاوہ وژن 2030 کے مقاصد کے حصول کے لیے کیا جا رہا ہے۔
’حرم کے بیرونی صحنوں کے مخصوص علاقوں میں شجر کاری سے ایک طرف آب و ہوا میں بہتری ہوگی جبکہ ماحول دوست فضا پیدا کی جائے گی‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’گل بوٹوں اور پودوں کو وضو کے فاضل پانی کو ری سائیکل کرکے سیراب کیا جائے گا‘۔
’جہاں جہاں شجر کاری ہوگی وہاں اس بات کی ضمانت ہوگی کہ اس سے ازدحام یا آمد ورفت کی روانی معطل نہیں ہوگی‘۔
’برقی سیڑھیوں کے قریب اور بیرونی صحنوں کے مخصوص علاقوں کے علاوہ دیواروں پر گل بوٹے سجائے جائیں گے‘۔