Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نوجوان نے گھر کے صحن کو فن پاروں سے سجا دیا

عدنان الفہمی کہتے ہیں کہ پینٹنگ کا شوق بچپن سے تھا- (فوٹو: العربیہ)
 سعودی عرب مکہ مکرمہ کے ایک نوجوان نے اپنے گھر کے صحن کو خوبصورت فن پاروں کی گیلری میں تبدیل کر دیا ہے۔
سعودی نوجوان نے اپنے محلے کے غیر آباد احاطوں اور ٹرانسفارمر بھی فن پاروں سے سجا دیے جس سے  پورا محلہ آرٹ کا آئینہ بن گیا ہے۔ 


دوست احباب اور رشتہ داروں کی حوصلہ افزائی سے فن میں نکھار آتا ہے- (فوٹو: العربیہ)

العربیہ نیٹ کے مطابق عدنان الفہمی  کا کہنا ہے کہ اسے  آرٹ کا شوق بچپن سے تھا- مڈل سکول کا طالب علم تھا کہ اس نے گریویٹی آرٹ میں طبع آزمائی شروع کر دی تھی۔
الفہمی کا کہنا ہے کہ پینٹنگ خداداد صلاحیت ہے۔ اس کے ذریعے انسان اپنی اندرونی کیفیتیوں کا اظہار مختلف رنگوں، شکلوں، صورتوں اور لائنوں کے ذریعے کرتا ہے۔


اس آرٹ کی مدد سے دیوار کے نقوش تبدیل کر دیے جاتے ہیں- (فوٹو: العربیہ)

سعودی فنکار نے کہا کہ وہ گریویٹی آرٹ میں کمال پیدا کیے ہوئے ہے۔ یہ آرٹ نیا نہیں بلکہ فراعنہ، یونانیوں اور رومیوں کے دور میں بھی رائج رہا ہے البتہ جدید دور میں اس نے بڑی ترقی کی ہے۔ اس آرٹ کی مدد سے دیوار کے نقوش تبدیل کر دیے جاتے ہیں۔ جیسے جیسے فن کار اس فن میں طبع آزمائی بڑھاتا جاتا ہے ویسے ویسے اس کے فن میں نکھار بڑھتا چلا جاتا ہے۔ دوست احباب اور رشتہ داروں کی حوصلہ افزائی سے فن کار کو بڑی مدد ملتی ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: